ملکی استحکام کیلئے نوجوان نسل بہترین کردار ادا کرتی ہے: جرمن قونصل جنرل

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا افتتاح جرمنی کے قونصل جنرل نے روایتی گھنٹا بجا کر کیا۔ جرمن قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر میں پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع نظر آرہے ہیں۔

 

جرمن قونصل جنرل وولفارتھ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں جرمن قونصل جنرل نے روایتی گھنٹہ بجاکر مارکیٹ کا آغاز کیا۔ جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے چیمبرزآف کامرس کے توسط سے باہمی تعلقات کو وسعت دے گا۔ انہوں نے بتایاکہ مستقبل میں جرمنی کے تجارتی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گا۔

 

پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جرمن قونصل جنرل نے کہا پاکستان کا مستقبل اچھا نظر آرہا ہے۔ پاکستان میں جرمنی کی تجارت وسرمایہ کاری بڑھنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ پاکستان ایکس چینج کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آْنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے استحکام کے لیے نوجوان نسل بہترین کردار ادا کرتی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں