کراچی: شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئےڈیڈ لائن

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے خبر دار کیا کہ جس شہری کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہو گا سیدھا جیل جائے گا۔ ادھر لائسنس برانچز میں رش کے باعث لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کورنگی لائسنس برانچ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اقدام اچھا ہے لیکن کچھ سہولیات کی کمی ہے۔ کورنگی میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے یومیہ ساڑھے سات سو سے آٹھ سو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے شہریوں کی سہولت کے لیے  ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی ڈیڈ لائن میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا۔ ڈی آئی جی لائسنس فرحت علی جونیجو کے مطابق عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے مزید  ساٹھ دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں