معروف قوال غلام فرید صابری کی آج 24ویں برسی

کراچی (پبلک نیوز) تاجدار حرم ہو نگاہ کرم، ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے، صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال غلام فرید صابری کی آج 24ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 

تاجدار حرم ہو نگاہ کرم، ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے، صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال غلام فرید صابری کی آج 24ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ غلام فرید صابری کی پڑھی ہوئی قوالیاں آج بھی  مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔

 

قوالی کے فن کو جدت دینے والے غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے، غلام فرید اوران کے بھائی مقبول کی جوڑی نے 70 اور 80 کی دہائی میں قوالی کی دنیا پر راج کیا۔ غلام فرید صابری پنجاب کے ضلع روہتک میں 1933 میں پیدا ہوئے۔ ’تاجدارِحرم’ جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں