وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کو تاریخ میں پہلی بار مکمل ترقیاتی پیکج کا تحفہ

لاہور(ادریس شیخ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب کو ترقیاتی پیکج، جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل سٹی، اسٹیٹس، پارکنگ پلازے، سولر پارک، وسیع کشادہ سڑکیں، ماڈرن سلاٹر ہاؤسز اور مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب کو تاریخ میں پہلی بار مکمل ترقیاتی پیکج کا تحفہ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام، جنوبی پنجاب کی تقدیر بدلنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ بہاولپور میں جدید معیار کا کثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈیرہ غازی خان میں جدید مویشی منڈی قائم کی جائے گی، پنجاب حکومت نے بہاولپور میں میونسپل سروسز کمپلیکس تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

 

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملتان وہاڑی روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا، اور قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں 100 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ مظفر گڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب میں عام شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیزن فسیلی ٹیشن سنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں