ہنزہ میں پلاسٹک بیگ فری مہم، پلاسٹک بیگ پر پابندی کے استعمال ممنوع

ہنزہ (پبلک نیوز) ہنزہ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے حوالے سےآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، پلاسٹک بیگ پر پابندی کے بعد ہنزہ پاکستان کا پلاسٹک فری شہر ہوگا

 

گلگت کے علاقے  ہنزہ میں پلاسٹک بیگ فری مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیراہتمام ہنزہ آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مختلف سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر سیکریٹری جنگلات آصف اللہ کا کہنا تھا کہ ہنزہ میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے کے بعد اس کا استعمال جرم ہو گا۔ ہنزہ میں جہاں ایک طرف پلاسٹک فری مہم چل رہی ہے وہیں کپڑے کے تھیلے بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ لوگ پلاسٹک کی جگہ اشیائے خوردو نوش خریدنے کے لیے کپڑے سے بنے تھیلے استعمال کر سکیں۔

 

ہنزہ میں پلاسٹک بیگز پر پابندی سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے روزگار بھی  پیدا ہوگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں