تاریخی تلوار کی حامل ملکہ سوئیڈن

پبلک نیوز: 8سالہ بچی کو سوئیڈن کی ایک جھیل سے 15سو سال قدیم تلوار ملی، اس واقع کے بعد بچی کو سوئیڈن کی ملکہ کا نام دے دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 8سالہ ساگا وینیک نے اپنے والدین کے ہمراہ پکنک کے لیے مقامی جھیل کا رخ کیا جوکہ ساگا وینیک کے لیے غیرمعمولی ثابت ہوئی۔

تیراکی کے دوران جھیل وڈو اسٹرن میں ساگا وینیک کو ایک تلوار ملی جو ساخت کے اعتبار سے بہت قدیم اور قیمتی لگ رہی تھی۔ ساگا کے والدین نے تلوار کو قومی عجائب گھر کی تحویل میں دے دیا۔ عجائب خانے کی انتظامیہ نے تلوار کے معائنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ تلوار کی عمر 15سو سال سے زیادہ ہو سکتی ہے جسے نہایت ہی عمدہ طریقے سے حنوط کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ اپنی اصلی حالت میں ملی ہے۔

محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ نے جھیل سے تلوار ملنے کے بعد امکان ظاہر کیا ہے کہ جھیل اور اس کے قریبی علاقہ کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کو مامور کر دیا ہے۔

اس تمام واقع کے بعد بچی ساگا وینیک کو تاریخی تلوار کی حامل ملکہ سوئیڈن کے لقب سے پکارا جانے لگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں