21 جنوری: گیتا بالی کی 54ویں برسی

پبلک نیوز: چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی خوبرو اداکارہ گیتا بالی کی آج 54ویں برسی ہے۔

 

فلمی صنعت کے سنہرے دور کی اداکارہ گیتا بالی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ وہ 1930 میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز صرف 12 سال کی عمر میں فلم کوبلر سے کیا، جبکہ ان کی بطور ہیروئن پہلی فلم بدنامی 1946 میں ریلیز ہوئی۔

 

1949 میں گیتا بالی مصروف اور مہنگی اداکارہ بن چکی تھی اسی سال بننے والی فلم دلاری نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ گیتا بالی نے اس سال فلم بڑی بہن میں ثریا کے ساتھ سیکنڈ ہیروئن کا کردار ادا کیا جس کے بعد گیتا بالی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابی کی منزلیں طے کرتی رہیں۔

 

گیتا بالی نے جس فلم میں بھی کام کیا اس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ان کی مشہور فلموں میں گرلز سکول، باورے نین، نخرے، بے دردی، جوہری، جال وغیرہ شامل ہیں۔

 

گیتا بالی نے 23 اگست 1955 کو شمی کپور سے شادی کرلی۔ 21 جنوری 1965 کو معروف ناول نگار راجیندر سنگھ بیدی کے ناول اک چادر میلی سی پر مبنی پنجابی فلم رانو کی شوٹنگ کے دوران چیچک کی بیماری کے باعث وہ چل بسیں۔ بیدی نے اپنے ناول کا مسودہ گیتا بلی کی چتا میں جلا دیا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں