رامی ملک نے  بہترین اداکار کا سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز اپنے نام کر لیا

پبلک نیوز: لاس اینجلس میں سجا سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز شو میں سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر چھائی رہی۔ بلیک پینتھر نے بہترین کاسٹ اور بہترین ایکشن پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کیا۔ رامی ملک کو بہترین اداکار اور گلین کلوز کو بہترین اداکارہ کا ایوار دیا گیا۔

 

لاس اینجلس میں سجا 25واں سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ شو رنگارنگ تقریب میں سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر نے میلہ لوٹ لیا۔ ایوارڈ شو میں بلیک پینتھر نے بہترین کاسٹ اور بہترین ایکشن پرفارمنس ایوارڈ اپنے نام کرکے آسکر جیتنے کی امید مزید روشن کر دی۔

 

بہترین اداکار کا ایوارڈ بوہیمین راپسوڈی میں شاندار پرفارمنس دینے والے رامی ملک کے حصہ میں آیا۔ بہترین اداکارکا گلین کلوز کو فلم 'دا وائف' کے لیے دیا گیا۔ بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر اور ایکٹریس کا ایوارڈ ماہر شالا علی اور ایمیلی بلنٹ کو دیا گیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں