عالمی مارکیٹ میں تیل، سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

کراچی (پبلک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، خام تیل 70سینٹس جبکہ سونا 2ڈالر سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ خام تیل 70سینٹس کمی سے 69 ڈالر جبکہ برطانیوی خام تیل 50سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی منڈی میں سونا 2ڈالر کمی کے بعد 1205ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

سونے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سرمایا کاروں کی جانب سے خریداری میں عدم دلچسپی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت حالات بتا رہے ہیں کہ عالمی سطح پر معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے خام تیل اور سونے کی قیمت میں کسی وقت بھی کوئی بڑی تبدیلی ممکن ہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں