چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں آئندہ مالی سال کے اہداف طے کر لیے گئے

لاہور(ادریس شیخ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال میں اہداف طے کر لیے، آئندہ مالی سال میں 52 کھرب روپے آمدن کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات متوقع ہیں۔

 

آئندہ مالی سال کے دوران ایف بی آر کو پنجاب سے 14 کھرب 94 ارب اور 50 کروڑ روپے آمدن کے اہداف دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کو مختلف ٹیکسز کی مد میں پنجاب سے مطلوبہ ہدف پورا کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ایف بی آر حکام کو ٹیکسز سے متعلق بڑے کاروباری یونٹس، اعلی سیاسی شخصیات کے کیسز کے حکم امتناعی بھی ختم کروانے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

 

آئندہ مالی سال میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی متوقع ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس چوروں اور بڑے مگر مچھ بھی نہیں بچ سکیں گے، ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی بناء پر پنجاب میں ٹیکس نیٹ کو شفاف اور یکساں کیا جائے گا۔ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسز سے اہداف پورے کیے جائیں گے، پورا ٹیکس دینے والے کاروباری یونٹس کو زیادہ سے زیادہ مراعات دیے جانے پر بھی غور جاری ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں