امریکہ جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے 'بکریوں کو نوکریاں' دے گا

ویب ڈیسک: امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ سے متعلق خبروں کو بین الاقوامی میڈیا نے شہ سرخیاں میں شائع کیا۔ اس آگ سے مچنے والی تباہی کا خمیازہ بہت بھاری ثابت ہوا۔

کیلیفورنیا میں فائر بریگیڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس آگ کو قابو پانے میں بکریاں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ فائربریگیڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے خشک گھاس، گرنے والی چھوٹی چھوٹی خشک لکڑیاں اور ڈنٹھل آگ کا سب سے بڑا باعث ہیں۔

بکریاں یہ تمام چیزیں بڑے مزے کے ساتھ کھاتی ہیں۔ اسی وجہ سے آئندہ ہفتے کے دوران لاس اینجلس کے بیش قیمت اور گھنے جنگلات میں وینچرا کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بکریاں بھیجی جائیں گی جو خشک گھاس اور آگ کا باعث بننے والی دوسری چیزوں کو کھائیں گی۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں