ایکشن فلم 'گاڈزیلا: کنگ آف دی مونسٹرز' نے 3 دن میں 7 ارب 18 کروڑ روپے کما لیے

پبلک نیوز: دیوہیکل مونسٹر گاڈزیلا کے سامنے الادین کا جینی بھی بے بس، نئی ایکشن فلم 'گاڈزیلا:کنگ آف دی مونسٹرز' نے تین دن میں 7 ارب 18 کروڑ روپے کما کر باکس آفس کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

 

دنیا میں تباہی مچانے کو آئے گاڈزیلا کا خوف سب پر طاری ہو گیا۔ نارتھ امریکن باکس آفس پر گاڈزیلا نے دھاک بٹھا دی، پہلی پوزیشن پر قبضہ کر کے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔  فلم نے ریلیز کے تین دن میں 7 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

 

ایڈونچر فلم 'الادین' دوسرے ہفتے میں 6 ارب 20 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ انگلش سنگر ایلٹن جون پر بنی بائیوگرافی فلم 'راکٹ مین' پہلے ہفتے میں محض 3 ارب 66 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں