سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار سے زائد کانیں دریافت

پبلک نیوز: سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار سے زائد کانیں دریافت ہوئی ہیں جن سے 2030 کے سعودی وژن کے تحت سونا نکالنے کا عمل بھی جاری ہے، کانوں سے نکلنے والے سونے سے غلاف کعبہ پر آیات قرآنی بھی لکھی جاتی ہیں۔

 

سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں، یہ کانیں مختلف علاقوں میں 6 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں، جو الدرع العربی چٹانوں کی بیلٹ میں واقع ہیں۔

 

وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، قصیم، ریاض اور نجران ریجن میں دریافت ہوئی ہیں۔

 

سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے میں کام آتا ہے، جس سے غلاف پر قرآنی آیات تحریر کی جاتی ہیں۔

 

سعودی عرب نے وژن 2030ء کے تحت ملک کے طول و عرض میں موجود سونے سمیت مختلف دھاتوں سے بڑے پیمانے پر استفادہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں