ڈالر مہنگا ہو کر143 روپے، سونا 72200روپے فی تولہ ہو گیا

پبلک نیوز: مہنگائی نئے ریکارڈ بنانے لگی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ ڈالر 50پیسے مہنگا ہو کر 143روپے کا ہو گیا۔ سونے کی بھی لمبی چھلانگ ایک دن میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا سونامی آ گیا۔ غریب تو غریب متوسط طبقے کو بھی بڑا رگڑا۔ پٹرول اور ڈیزل 6روپے مہنگا ہوا تو سب کچھ ہی مہنگا ہونے لگا۔ پٹرول کےبعد کرائے بڑھے۔ ایل پی جی اور روز مرہ استعمال کی اشیاءبھی مہنگی ہوگئیں۔

ڈالربھی مسلسل اوپرکو اڑان بھرنےلگا۔ ڈالرروپے کےپرخچے اڑانے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرسال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ 50پیسے اضافے کےساتھ ڈالر143روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر30پیسےمہنگا ہوکر 141روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

اب باری آتی ہے سونے کی جو ملکی تاریخ میں سب سے مہنگا ہوگیا۔ ایک ہی دن میں قیمت 1000 روپے بڑھ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 72ہزار200روپے تک جا پہنچی۔ سونا غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور ہو گیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں