وفاقی بیوروکریسی کیلئے اچھی خبر، اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت کا بیوروکریسی میں اعلی سطح پر ترقیوں کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی پاور بورڈ کی منظوری دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور بورڈ کی منظوری دے دی۔ گریڈ 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی پاور بورڈ اجلاس 25 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

 

وزیر اعظم آفس کی جانب سے بھجوائی گئی منظور شدہ سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام سروسز گروپ کے گریڈ اکیس کے سینئیر افسران کے کیسز کا خود جائزہ لیں گے۔ گریڈ 22 میں ترقیوں کے بعد وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا بھی امکان ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں