وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عیدالفطر پر قیدیوں کے لئے خوشی کی خبر

اسلام آباد(پبلک نیوز) عیدالفطر پر قیدیوں کے لئے بڑی خبر، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عیدالفطر پر قیدیوں کے لئے خوشی کی خبر، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ ایسے قیدی ریا کئے گئے جو سزا کی مدت پوری کر چکے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

 

صوبائی حکومتوں نے کل 27 کروڑ روپے ان قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے۔ حکومتی فیصلے سے 820 قیدی عید الفطر کی خوشیاں اپنے اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کو عید تک سزا پوری کرنے والے قیدی رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں