ٹائیگر فورس کے خواہش مند کے لئے اچھی خبر

عثمان ڈار نے میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا ایک بار شروع ہوگی ، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا ، ٹائیگر فورس 10 لاکھ شجر کاری مہم میں حصہ بھی لے گی،9 اگست سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کی پوری دنیا دیوانی ہے، پوری دنیا تحریک انصاف کے اس اقدام کو سراہ رہی ہے، لیکن ہمیں افسوس ہے اپنی اپوزیشن پر جس کو تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، ٹائیگر فورس نے کرونا جیسے مشکل وقت میں فرائض انجام دیے ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ڈالے اور صوبے میں ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو کام کرنے کی اجازت دے ۔ وزیراعظم نے کہنا تھا،کہ 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں