حج 2019ء، ناکام درخواست گزاروں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد(پبلک نیوز) حج 2019ء کے نئے موصول شدہ کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی دن تین بجے ہو گی۔ قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

 

حج 2019ء کیلئے ناکام درخواست گزاروں کے لئے خوشخبری، حج 2019ء کے نئے موصول شدہ کوٹہ کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی دن تین بجے ہو گی۔ قرعہ اندازی میں تقریباً دس ہزار عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے۔

 

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیئے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے منتخب عازمین کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئے4 دن کا وقت دیا جائے گا، اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں