محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹی سے دہم جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے خوشخبری

لاہور(پبلک نیوز) سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا ایک اور احسن اقدام سکول ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای لرننگ ایپ کا اجراء کر دیا۔ اس ایپ میں چھٹی جماعت سے دہم جماعت تک سائنس اور ریاضی کی کتب آن لائن دستیاب ہیں۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹی سے دہم جماعت کی طالبات کے لیےخوشخبری، طالبہ کے لیے اب ایپلیکیشن پلے سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ ایپلیکیشن میں چھٹی جماعت سے دہم جماعت تک سائنس اور ریاضی کی کتب آن لائن دستیاب ہیں۔ ای لرننگ ایپ ٹیچرز فرینڈلی اور استعمال میں آسان ہے۔ جبکہ بچوں کی آسانی کے لیے ای لرننگ ایپ میں ویڈیولیکچرز بھی دستیاب ہیں۔

ویڈیو لیکچرز سے بچوں کو سبق باآسانی یاد ہو جاتا ہے۔ جو بھی ان کا موضوع ہو گا اسے وہ باآسانی سرچ کر سکیں گے، ویڈیو لیکچرز سے نہ صرف بچوں کو سبک باآسانی یاد ہو سکیے گا جبکہ ٹیچرز کو سبق پڑھانے کیلئے طلباء کو کتاب دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ پلے سٹور پر یہ اپیلیکیشن فروی دستیاب ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں