کراچی: کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

کراچی(پبلک نیوز) کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر14 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ کولنگ کاعمل جاری، گودام کا ایک حصہ گر گیا، کپاس کی گانٹھیں، مشینری اور دیگرسامان جل گیا۔ فائربریگیڈ کی 15 گاڑیوں نے آمدادی کاموں میں حصہ لیا۔

 

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع کاٹن فیکٹری آتشزدگی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹوں نے پوری روئی کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گودام میں آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات نو بجے پیش آیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈکی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچیں، لیکن شدت میں اضافہ ہوتے دیکھ آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیے دیا گیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید بے قابو ہوئی، جس کے بعد شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے۔

 

فائربریگیڈ اور پاکستان نیوی کی 15 گاڑیوں نے ٹیکسٹائل ملز کے گودام کی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ کی شدت کے باعث گودام کے ایک حصے کی چھت بھی منہدم ہو گئی۔ واقعے میں بھاری مالیت کی روئی اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے، کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آتشزدگی کی وجوہات اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں