جوہر ٹاؤن: فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

لاہور(حسنین چوہدری) جوہر ٹاؤن کی فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان و فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔

 

رات گئے جوہر ٹاؤن میں واقع نیلام گھر میں آگ لگنے کا واقع پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ آگ بجھانے میں ریسکیو کی 10 سے گاڑیوں نے حصہ لیا۔ مولانا شوکت علی روڈ پر واقع نیلام گھر میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقع پیش آیا۔ بارش اور تیز ہواؤں کی باعث ریسکیو ٹیموں کو کاروائی کرنے میں مشکلات درپیش رہی۔ تاہم آگ لگنے کی واضع وجہ سامنے نہیں آسکی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں