کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک

کراچی(حبیب اللہ) گوٹھ مچھرکالونی میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 

سہراب گوٹھ کہ علاقے مچھر کالونی گنا منڈی کہ قریب پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کو روانہ کیا گیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلاسٹک کے متعدد گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


ذرائع کے مطابق لگنے والی آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا پلاسٹک جل کر خاک ہوگیا۔آگ سے اٹھنے والے دھوے نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے قابو پایا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں