گوگل بھی پاکستانیوں کے جشن آزادی میں شریک

لاہور( پبلک نیوز) آج دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملک کا 72واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں معروف سرچ انجن گوگل بھی اس جشن میں شریکت کی اور اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

گوگل کے مرکزی صفحے پر موجود ڈوڈل پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے پاکستان کے کسی تہوار کے موقع پر ڈوڈل بنایا ہو، سال قبل بھی گوگل نے یوم آزادی پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔

Google

 

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں