کرکٹ کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کی 84ویں یوم پیدائش پر گوگل کا خراج عقیدت

کراچی(پبلک نیوز) کرکٹ کے لٹل ماسٹر ،لیجنڈری پاکستانی کرکٹرحنیف محمد کی 84 ویں سالگرہ، گوگل نے لٹل ماسٹرکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈوڈل حنیف محمد کے نام کر دیا۔

 

کرکٹ کی دنیا کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کا آج 84 واں یوم پیدائش ہے، گوگل نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل حنیف محمد کی تصویر سے مزین کر دیا۔ حنیف محمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے طویل اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو 970 منٹ پر محیط تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف طویل اننگز میں لٹل ماسٹر نے ٹرپل سینچری بنائی، جو پاکستانی کرکٹر کی ٹیسٹ میں پہلی ٹرپل سینچری تھی۔
زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کا کل آخری روز تھا۔

Image result for little master hanif muhammad google


حنیف محمد اکیس دسمبر1934 کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے، اپنے17سالہ کیریئر میں انہوں نے 55 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے جس میں مجموعی طور پر 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں عمدہ بلے بازی کی بنیاد پر کرکٹ کی دنیا میں انہیں لِٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا۔ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا۔

Image result for little master hanif muhammad google

حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ 337 رنز کے انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی بنایا۔ ٹیسٹ کیریئر میں حنیف محمد نے 12 سنچریاں اسکور کیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ حنیف محمد آئی سی سی کے ہال آف فیم میں بھی شامل تھے جس میں دنیا بھر سے صرف 55 کرکٹرز شامل ہیں۔

 

لٹل ماسٹرحنیف محمد نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑا۔ پہلے بھی گوگل کی طرف سے پاکستانی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ڈوڈل جاری ہو چکے ہیں۔ ان شخصیات میں عبدالستار ایدھی، نصرت فتح علی خان، فاطمہ ثریا بجیا اور ملالہ یوسف زئی سمیت نازیہ حسن وغیرہ شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں