امریکا، چین کے درمیان کشیدگی، چینی کمپنی ہواوے کیلئے بڑا دھچکا

پبلک نیوز: امریکا اور چین کے درمیان کشیدہ تعلقات، چینی کمپنی ہواوے کے لیے بڑا دھچکا، امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے چینی کمپنی ہواوے کو اینڈر ائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی بعض اپ ڈیٹس کے استعمال سے روک دیا۔

 

پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی'ہواوے بلیک لسٹ' کر دی گئی اور اب ہواوے کے بعض نئے ماڈلز کے فون، گوگل کی یو ٹیوب اور گوگل میپس جیسی معروف ایپلی کیشنز سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

 

کمپنی کے نئے موبائل فون ماڈلز کو گوگل کی سکیورٹی اور ٹیکنیکل اپ ڈیٹس نہیں ملیں گی۔ تاہم ہواوے سمارٹ فونز کے موجودہ صارفین، ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ اور سکیورٹی اپ ڈیٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ہواوے ایک اوپن سورس لائسنس کے ذریعے دستیاب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا ورژن استعمال کر سکے گا۔

 

جہاں گوگل کے اس اقدام سے 'ہواوے' کا بزنس متاثر ہوگا وہیں کمپنی نے بھی جوابی اقدام کی تیاری کر لی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز کے لیے امریکی کمپنیوں سے سالانہ 67 ارب ڈالر کے آلات اور پرزے خریدتی ہے لیکن اب وہ انہیں خود تیار کرے گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں