گوگل پر عالمی رہنماؤں کی سرچ، عمران خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

 

پبلک نیوز: نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  کرنے والے رہنماؤں  کو گوگل پر سرچ کرنے میں وزیراعظم عمران خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹرمپ کے بعد عمران خان کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گوگل کی یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  کرنے والے رہنماؤں  کو گوگل پر سرچ کرنے میں وزیراعظم عمران خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ موسٹ سرچڈ پرسنیلٹی کی فہرست میں ٹرمپ کے بعد عمران خان کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

 

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک لیڈروں میں سے گوگل پر سرچ کیے جانے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے جبکہ وزیراعظم عمران خان  دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا تیسرا اور برازیلین صدر جیئر بولسنیرو کا چوتھا نمبر ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لسٹ میں پانچویں اور آخری نمبر پر ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں