وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (ناصر ہاشمی) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے عید الاضحی پر 12 سے 15 اگست تک تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر عوام کی سہولت کے لیے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں