حکومت کا گیس تندوروں کیلئے بڑھائے گئے ریٹ واپس لینے کا فیصلہ

 

پبلک نیوز: حکومت نے روٹی تندور صارفین کو خاص رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے بڑھائی گئی قیمتوں کو واپس لے لیا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بلز درست کروانے کے لیے ایس ایس جی سی افس سے رابطہ کیا جائے۔

 

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ قیمتوں میں حکومت کا روٹی تندور کسٹمرز (اسپیشل کمرشل) کو خاص رعاعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گیس کے روٹی تندور کے کسٹمرز کے چارجز کم کردیے گئے۔

واضح رہے کہ تندور کسٹمرز سے یکم جولائی کی پہلے والی قیمت چارج کی جائے گی۔ ترجمان کی جانب سے کہنا تھا کہ بلز درست کروانے کے لیے ایس ایس جی سی افس سے رابطہ کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں