حکومت نے معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کمر کس لی

اسلام آباد(پبلک نیوز) چھٹی کا روز ہونے کے باوجود وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے حکومتی امور کا جائزہ لیا۔ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لئے برآمدی صنعت کو اربوں روپے کی گیس سبسڈی دے دی۔ عمران خان کی حکومت نے خود احتسابی کا عمل بھی شروع کر دیا۔

 

چھٹی کا روز ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان حکومتی امور نمٹانے میں لگے رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم حکومتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرریلوےشیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں کرپٹ مافیا کوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔

 

وفاقی وزیراطلاعات، وزیربندرگاہ و جہازرانی، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی حکومتی کام سرانجام دیئے۔ برآمدات میں اضافے کے لئے برآمدی صنعت کو اربوں روپے کی گیس سبسڈی دے دی گئی۔ نئے ٹیرف طے پا گئے۔ برآمدی شعبے کیلئےایل این جی ٹیرف 6 ڈالر50 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی۔

 

تحریک انصاف کی حکومت نے خود احتسابی کا عمل بھی شروع کر دیا۔ وزیراعظم خود وفاقی وزرا، وزراء مملکت اور مشیروں کی دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ رپورٹ میں پرکھا جائے گا کہ وزراء نے سو روزہ پلان پر کس حد تک عمل کیا۔ ادھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کا معاملہ لٹک گیا، دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل نہ پا سکیں۔ قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تیس دنوں میں کمیٹیاں تشکیل دینا لازم ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں