پیٹرول کی قیمت 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی

 

لاہور (پبلک نیوز) بڑی عید سے پہلے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 15 پیسے کا ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

 

ڈالر، سونے کے بعد پٹرول کی بھی راکٹ اڑان۔ پچھلے چند ماہ کی طرح اگست کے آغاز پر ہی پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے تحت، پٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو گا۔

 

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ، لائٹ ڈیزل کو آگ لگ گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 50پیسے اضافہ ہو گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں