مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد(راجہ عثمان طاہر) عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔ پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت بھی بڑھادی گئی، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر آج نیپرا سماعت کی، بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

 

بجلی صارفین پر حکومت کی جانب سے بجلی گرا دی گئی، پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 2 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے ایک روپے 23 پیسے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3 ارب کا بوجھ پڑا، فروری کے دوران پانی سے 22.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اضافہ فروری 2019کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے۔ کوئلے سے17.46 فیصد اور گیس سے 23.85فیصد پیدا کی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں