حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا وفاقی حکومت کا ہدف، ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے، ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے نئے ادارے پر بھی کام شروع ہو گیا۔

 

وفاقی حکومت نے ریونیو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہر حالت میں نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ہدف مکمل کرنا چاہتی ہے۔ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف بی آر میں ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے نئے ادارے پر کام بھی  شروع کردیا گیا۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں اہداف سے 200 ارب روہے کم ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھی ایف بی آر کو ٹیکس نظام میں بہتری کی ہدایت کی تھی، ایف بی آر میں نیا ٹیکس کلیکشن ادارہ بنے کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں