وزیراعظم نے اپوزیشن کے جلوسوں پر پابندی ختم کردی ہے، گورنر پنجاب

 

لاہور (پبلک نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے احتجاجی جلوسوں پر پابندی ختم کردی ہے۔ چیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے۔ مال روڈ جلسہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں فالج کے موضوع پر سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کے جلسے نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ اپوزیشن کا مال روڈ پر جلسہ روکنے کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے۔

 

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مظاہرین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پینے کے صاف پانی کے لیے پرعزم ہیں۔ سابق حکومتوں نے اربوں خرچ کیے لیکن تمام فنڈز کرپشن کی نذر ہوئے۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں