گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مقبول احمد بلاک کا افتتاح کردیا

لاہور(سدرہ غیاث) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مقبول احمد بلاک کا افتتاح کیا، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے لگنے والے منصوبوں میں سولرانرجی کا استعمال کیا جائے گا۔

 

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں مقبول احمد بلاک کا افتتاح کر دیا، گورنر پنجاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے بلاک کا سنگ بنیاد رکھا، پروفیسر خالد مسعود گوندل کو مبارکباد پیش کرنے ساتھ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کے جلد از جلد تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے لگنے والے منصوبوں میں سولرانرجی کا استعمال کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کا مقبول احمدبلاک چارمنزلوں پر مشتمل ہو گا جس میں طلباء و طالبات کے لیکچرز کے لئے دو بڑے ہال بنائے جائے گے۔ تمام تر منصوبوں میں سولر انرجی کا استعمال کیا جائے گا اور اگلے پانچ سالوں میں پورے پنجاب کو صاف پانی ملے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں