حکومت اپوزیشن کے آزادی مارچ سے خوفزدہ نہیں: گورنر پنجاب

لاہور(طاہر عمران) اسلام آباد کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے، موٹر وے یا جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

نشاط ہوٹل میں معذور افراد کی بحالی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔ ہائی پاور مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ حکومت اپوزیشن کے آزادی مارچ سے خوفزدہ نہیں۔ اپوزیشن آئے اور بات کرے، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر کونی نوری مٹسوڈا کا کہنا تھا کہ معذور افراد معاشرے کاحصہ ہیں۔ انہیں تعلیم، سیاسی اختیار اور ملازمتوں میں حصہ دینا چاہیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے کاز کو لے کر چل رہے ہیں۔ خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں