گورنرسندھ نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیئے

کراچی(پبلک نیوز) سندھ میں وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا پہلا اقدام، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھول دئے۔

سندھ کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔ وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کا پہلا اقدام، گورنر ہاؤس کے در عوام کیلئے کھول دئیے گئے۔ خوبصورت تزین و آرائش سے آراستہ اور پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے مہکتا گورنر ہاؤس عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پارک میں بہتر سہولیات ملیں گی، تو عوام ورزش اور مارننگ واک کے لئے ضرور آئے گے۔

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے عوام کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولے تو شہریوں کے چہروں پر ہنسی بکھر گئی۔ گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا تبدیلی آچکی، گورنر ہاؤس میں عوام صحتمندانہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ صحت مند ماحول پر امن معاشرے کی ضمانت ہے۔ گورنر سندھ کا یہ اقدام وی وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی ضمانت ہے۔

عطاء سبحانی  2 سال پہلے

متعلقہ خبریں