غریبوں کی امداد کھانے والوں کو جواب دینا پڑے گا، گورنر سندھ

 

کراچی(ساتھ محمد نواز ڈاہری) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیرون ملک سے ایوارڈ یافتہ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایکٹ کا شدید مخالف ہوں۔ امید ہے امیرشیخ کا تبادلہ معمول کے مطابق ہوا ہو گا۔ سندھ حکومت گھوٹکی میں سرکاری مشین استعمال کرنے سے گریز کرے۔

 

گورنر ہاؤس میں بیرون ملک سے ایوارڈ یافتہ  طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی۔  کہا کہ زلزلہ زدگان اورغریبوں کی امداد کھانے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔ تاجروں کی ہڑتال ناکام رہی۔ حکومت اپنے وعدے ضرور پورے کرے گی۔

 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجودہ پولیس ایکٹ کا شدید مخالف ہوں۔  امید کرتا ہوں کہ امیر شیخ کا تبادلہ معمول کے مطابق ہوگا۔ صوبائی حکومت گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال سے گریزکرے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک جانے والے طلبہ اور طالبات کو گورنر سندھ کی جانب سے اسپانسر کیا گیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں