کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: شہریار آفریدی

کراچی (پبلک نیوز) گورنر سندہ عمران اسماعیل اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک دوست کی جان گئی دکھ کا مرحلہ ہے۔ وزیر اعظم کنسرن اور رابطے میں ہیں چاہتے ہیں اس مرض سے جان چھوٹے۔ چین، افغانستان سمیت سب کے ہاں امن کا پیغام دیا ہے اس ناسور کو پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ عوام اور اداروں کی قربانیاں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ چاہتے تھے سی ایم بھی ساتھ ہوتے مگر وہ کسی سبب چلے گئے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور ملک میں امن کو قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ خوف پیدا نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمن ملک میں امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست صوبے کے ساتھ ملکر دشمن کو منتقی انجام تک پنخچا کر دم لے گی۔ پرانی سوچ کو پروموٹ کرنے اور صوبے کو ذمہ دار ٹھرانے نہیں آئے التجا ہے پوری قوم ایک ہو اور ایک ہے۔

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کل ایم کیو ایم اور پی ایس پی اور ہم سب کے دوست کو نشانہ بنایا گیا۔ ایم کیوایم کو صبر پر کریڈٹ پیش کرتے ہیں جنہوں نے صبر کیا۔ ایک حکمت عملی بنائی اور کل وزیر اعظم کو تفصیل پیش کرکے بڑی حکمت عملی کا فیصلہ ہوا ہے۔ کراچی والوں کے ساتھ ہر طرح کھڑے ہیں خوف کا شکار کا شکار نہ ہوں۔ رینجرز پولیس کی قربانی کو سراہتے ہیں جن کی قربانیوں سے امن ملا اور دہشتگردی سے جان چھڑائی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں