مولانا کی ڈیمانڈ فضول ، ذاتی خواہش پر کوئی بات نہیں ہو سکتی: گورنر سندھ

کراچی (پبلک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا کی ڈیمانڈ فضول ہے، ذاتی خواہش پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے۔

 

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا کی ڈیمانڈ پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، انہیں چاہیے جائز بات کریں، وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے۔

 

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وفاق کے معاملات کو بھی زیر غور لائے۔ ہمیں سندھ حکومت کی جانب سے لائے گئے بلز پر کوئی اعتراض نہیں۔

 

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے آگاہی کے دس کیمپس لگائے جائیں گے، شہری فائدہ اٹھائیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں