گورنر سندھ محمد زبیر عہدہ سے مستعفی

اسلام آباد (پبلک نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے گورنر محمد زبیر نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے وہ کل ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نے کے امیدواروں کے ساتھ پاکستان الیکشن کمیشن نے جو رویہ اختیار کیا اور بعد ازاں ان کی جانب سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا اور درخواستیں دیں وہ بھی مسترد کر دی گئیں جس کے باعث گورنر سندھ نے یہ فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ الیکشن 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر رکھی ہے۔ وفاقی حکومت بنانے کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپنی وکٹر سپیچ میں کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم بنتے ہیں چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل کر دیں گے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں