اٹھارویں ترمیم وفاقی حکومت کو کہیں کسی کام سے نہیں روک سکتی: گورنر سندھ

کراچی(پبلک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم وفاقی حکومت کو کہیں کسی کام سے نہیں روک سکتی، خان صاحب ملک کے وزیراعظم ہیں کسی صوبے کے نہیں، دو ماہ میں گرین لائین منصوبہ شروع کر دیں گے۔

 

گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ملا، ہم نے ابھی تک آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیا تھا، خان صاحب نے بل جلانے کی بات تب کی جب حکمران وہ پیسہ کھا جاتے تھے، ہم نے کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا ، ادارے آزاد ہیں خود کام کر رہے ہیں۔

 

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب ملک کے وزیراعظم ہیں کسی صوبے کے نہیں، اٹھارویں ترمیم وفاقی حکومت کو کہیں کسی کام سے نہیں روک سکتی، کراچی پورٹ پر خیبر پختونخوا کی 200 بی آر ٹی بس کھڑی ہیں، کوشش کرونگا کہ اس میں سے 25 بسیں ہمیں ادھار مل جائیں، اگر ایسا ہو گیا تو آئندہ دو ماہ میں گرین لائن منصوبہ شروع کر دیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں