وزیراعظم نے کراچی کیلئے 50ارب روپے فنڈ کی منظوری دی ہے: گورنر سندھ

کراچی(تنویر منیر) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جہاں پر معاملات کو ٹالا جائے گا وہاں شہر کی حالت مزید بدتر ہو جاتی ہے، ہم شہر کی سڑکوں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

 

کراچی میں پاکستان لائیو اسٹائل فرنیچر ایکسپو کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا۔ تین روزہ پاکستان لائیو اسٹائل ایکسپو کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔ اس موقع پر گونر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان میں پل کا کردار شروع سے ہی نبھا رہا ہوں۔ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 50 ارب روپے فنڈ کی منظوری دی ہے۔

 

گونر سندھ نے کہا کہ ہم شہر کی سڑکوں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، کچرا اٹھانا چاہتے ہیں۔ تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ جہاں پر معاملات کو ٹالا جائے گا وہاں شہر کی حالت مزید بدتر ہو جاتی ہے۔ چار سے چھ ماہ میں گرین لائن پر بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ وفاق نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک بسیں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں