لڑکیوں کا تعلیم کی جانب رجحان ایک بہتر معاشرے کا ضامن ہے: گورنر سندھ

کراچی(منیر ساقی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معاشرے کے رواج میں بدلاؤ لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کا تعلیم کی جانب رجحان ایک بہتر معاشرے کا ضامن ہے۔ وزیر جیل ناصر حسین شاہ نے بھی نجی یونیورسٹی کی تقریب میں لڑکیوں کے تعلیم پر زور دیا۔

 

سرسید یونیورسٹی کا بائیسواں کانووکیشن، ساڑھے گیارہ سو طلبہ و طالبات کو اسناد تفویض کر دی گئیں۔ نٹر کراچی میں منعقدہ سرسید یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لڑکیوں کیلئے تعلیم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو شادی کے بعد تعلیم سے روک دیا جاتا ہے، معاشرے کو رواج بدلنا پڑے گا۔

کانووکیشن سے صوبائی وزیر جیل و ورکس اینڈ سروسز ناصر شاھ نے بھی اپنے خطاب میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے نظر آئے۔ کانووکیشن سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی خطاب کیا کہا کہ طلبہ کو مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں