وزیراعظم عمران خان سے گورنر تبوک فہد بن سلطان السعود کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر تبوک فہد بن سلطان السعود کا ٹیلی فونک رابطہ، او آئی سی سمٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک فہربن سلطان السعود نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔ گورنر تبوک نے وزیراعظم کو او آئی سی سمٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

گورنر تبوک فہد بن سلطان السعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کانفرنس میں شرکت کے متمنی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر تبوک کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔ وزیر اعظم عمران خان نے رمضان المبارک کی مبارک باد پر گورنر تبوک سے اظہار تشکر کیا۔

خیال رہے کہ او آئی سی سمسٹ مکہ مکرمہ میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز پہلے روانہ ہوں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں