حکومت پاکستان نے بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو عملی شکل دیدی

پبلک نیوز: سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، توانائی کے اہم منصوبوں کی منظوری، متعدد منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے۔ وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس آمدنی بڑھانے کے لیے بہترین پالیسی لائے گا۔

اجلاس میں پانچ سو باون اشارعیہ سات صفر آٹھ ملین روپے کی لاگت کا ایک منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ دو سو نو اشارعیہ پانچ ارب روپے کی لاگت کے تین منصوبے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے۔ اجلاس میں توانائی، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے تین منصوبے پیش کیے گئے۔ پہلا منصوبہ "تاجکستان اور پاکستان کے مابین کاسا ایک ہزار کے تحت پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن منصوبہ، منصوبے کے تحت تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔

انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کا پیش کیا گیا جسے منظور کر لیا گیا۔ توانائی کا تیسرا منصوبہ دریائے کنہار پر تین سو دس میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔ منصوبے کو مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

اجلاس میں حکومت سندھ کا بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا منصوبہ کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس نے چارسو ملین ڈالر کی لاگت کا ایف بی آر کے منصوبہ کے کنسپٹ کلیئرنس کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر محصولات بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایف بی آر ٹیکس آمدنی بڑھانے کے لیے بہترین پالیسی لائے گا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں