حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

لاہور (پبلک نیوز) حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعطم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بات چیت کا آغاز کیا۔ وزیراعظم 31 اکتوبر کو رات بھر مذاکراتی ٹیم سے رابطہ میں رہے۔ وزیراعظم نے مذاکرات کے حوالے سے تمام اختیارات نور الحق قادری اور صاحبزادہ محبوب سلطان کو سونپ رکھے تھے

وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے اراکیں کو ہدایات کر رکھی تھی کہ بیانات میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ مذاکرات کی کامیابی سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

معاہدے کے نکات:

آسیہ مسیح کے مقدمہ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی گئی ہے جو مدعا علیہان کا قانونی حق و اختیار ہے۔ جس پر حکومت معترض نہ ہو گی۔

آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈالنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

آسیہ کی بریت کے خلاف 30 اکتوبر اور اس کے بعد گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے گا

آسیہ کی بریت کےخلاف کوئی شہادتیں ہوئیں توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اس واقعہ کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں