ایف اے ٹی ایف کی 27 شرائط پر عملدارآمد کیلئے نئی حکمت عملی کی منظوری

اسلام آباد(پبلک نیوز) ایف اے ٹی ایف کی ستائیس شرائط، عملدرآمد کے لئے حکومت نے نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی، جنوری دو ہزار بیس تک شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

 

ایف اے ٹی اے نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے ستائس شرائط رکھی ہیں۔ شرائط پر عملدرآمد کے لئے نئی حکمت عملی تیار، وفاقی حکومت نے منظوری بھی دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، نیکٹا و کسٹمز حکام کو اہداف سونپ دیئے گئے ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز اپنے اپنے شعبے سے متعلق شرائط پوری کریں گے۔

 

ایف اے ٹی ایف کی 27 شرائط پر عملدارآمد کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی گئی، جنوری دو ہزار بیس تک تمام شرائط پر یقینی عملدرآمد بنایا جائے گا، حکومت نے ٹاسک مکمل کر کے پندرہ دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق حتمی رپورٹ پندرہ جنوری تک ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں