ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم

پبلک نیوز: ڈالرپر سانپ بن کر بیٹھنے والے تیار رہیں۔ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں