اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی پر حکومت حرکت میں آگئی

کراچی(پبلک نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی اہم ملاقات، ملاقات میں مشیر خزانہ کی جانب سے ڈی زاسٹر سپورٹ فنڈ کی منظوری، بائے بک ریگولیشن میں جلد ترمیم کی یقین دہانی۔

 

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی پر حکومت حرکت میں آگئی، ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں مشیر خزانہ کی جانب سے ڈی زاسٹر سپورٹ فنڈ کی منظوری۔ فنڈز میں 17 ارب روپے رکھے جائیں گے، جس کو این آئی ٹی مینج کرے گی۔ ایم ڈی این آئی ٹی کو فوری طور پر فنڈز پر عمل درامد کے لئے مشیر خزانہ نے احکامات جاری کئے۔

ذائع کے مطابق مشیر خزانہ کی جانب سے بائے بک ریگولیشن میں جلد ترمیم کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹاک ایکسچینج وفد آج گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے بھی ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج ریٹ کے اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات ہو گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں