حکومت کا اسلام آباد میں 4بڑے اسپتال بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پبلک نیوز نے شہر اقتدار میں اسپتالوں کی کمی کی نشاندہی کی تو حکومت نے اسلام آباد میں 4بڑے اسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پبلک نیوز پبلک کی آواز بن گیا۔ شہر اقتدار میں ہسپتالوں کی کمی کا معاملہ اٹھایا تو حکومت بھی حرکت میں آگئی۔ وفاقی حکومت نےاسلام آباد میں مزید چار بڑے ھسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

چاروں نئے اسپتال اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے مریضوں کی سہولت کے لیے بنائیں جائیں گے۔ بہاہ کہو، ترنول، روات اور فتح جنگ میں بڑے اسپتال بنیں گے۔ وزارت قومی صحت اسپتالوں کے قیام کے حوالے سے سمری جلد وزیر اعظم کو بھیجے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے ساتھ ہی تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شہر اقتدار کے سیکڑوں دیہات، کچی آبادیاں، سوسائٹیز صحت کی سہولیات سے محروم

وزیرصحت عامر نے بھی وفاقی ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کیے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل ہیلتھ سٹی بنائیں گے۔ نئے اسپتالوں کے بننے کے بعد پہلے سے قائم پمز اور پولی کلینک، نیرم اسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ گزشتہ ہفتہ پبلک نیوز نے اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں